30 جنوری، 2024، 4:42 PM

طوفان الاقصی کا 115 واں دن، تل ابیب پر میزائلوں کی بارش

طوفان الاقصی کا 115 واں دن، تل ابیب پر میزائلوں کی بارش

القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کے جواب میں صہیونی داراحکومت تل ابیب پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ صہیونی فوجی غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر فلسطینی عوام کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں کررہے ہیں۔

صہیونی مظالم کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بھی صہیونی علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب پر حملہ غزہ کے جنوبی علاقوں سے کیا گیا ہے۔

News ID 1921573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha